Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 173
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ
وَاَمْطَرْنَا : اور ہم نے بارش برسائی عَلَيْهِمْ : ان پر مَّطَرًا : ایک بارش فَسَآءَ : پس بری مَطَرُ : بارش الْمُنْذَرِيْنَ : ڈرائے گئے
اور ان پر مینہ برسایا سو جو مینہ ان (لوگوں) پر (برسا) جو ڈرائے گئے تھے وہ برا تھا
173۔ وامطرنا علیھم مطرا فساء مطرالمنذرین، وھب بن منبہ کا قول ہے کہ اس سے مراد بڑے بڑے پتھروں کی بارش اور آگ کی بارش ہے۔
Top