Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 176
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ
كَذَّبَ : جھٹلایا اَصْحٰبُ لْئَيْكَةِ : ایکہ (بن) والے الْمُرْسَلِيْنَ : رسول (جمع)
اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
تفسیر۔ 176۔ کذب اصحاب الایکۃ المرسلین۔ اس سے مراد قوم حضرت شعیب (علیہ السلام) ہے ۔ قراء عراقین نے پڑھا ہے کہ یہ ، الایکۃ، اور سو رہ ص میں ہمزہ اور سکون لام ہے اور تاء کے کسرہ کے ساتھ پڑھا ہے اور دوسرے قراء نے ، لی کہ، پڑھا ہے لام کے فتحہ کے ساتھ اور تاء بغیرہمزہ کے۔ ا سکوشہر کا نام بتلایا ہے یہ منصرف نہیں ہے اور سورة الحجر اور سو رہ ق میں اس کے متعلق کوئی اختلاف نہیں ، وہاں دنوں جگہوں پر ہمزہ اور کسرہ کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ والای کہ، درختوں کا جھنڈ ، گھنے درخت مراد ہیں۔
Top