Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 177
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
اِذْ قَالَ : جب کہا لَهُمْ : انہیں شُعَيْبٌ : شعیب اَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا تم ڈرتے نہیں
جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں ؟
177۔ اذقال لھم شعیب، یہاں پر بھائی کہہ کر خطاب نہیں کیا، گیا چون کہ وہ اصحاب ایکہ کے نسب میں سے نہیں تھے اور جب مدین کا ذکر کیا تو اس وقت ارشاد فرمایا ، اخاھم شعیبا، کیونکہ یہ ان کے نسبی بھائی تھے اللہ تعالیٰ نے مدین کو ان کی قوم کی طرف نبی بناکربھیجا تھا اور شعیب (علیہ السلام) کو اصحاب الایکہ کی طرف بھیجا ، الاتتقون،۔
Top