Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 189
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ
فَكَذَّبُوْهُ : تو انہوں نے جھٹلایا اسے فَاَخَذَهُمْ : پس پکڑا انہیں عَذَابُ : عذاب يَوْمِ الظُّلَّةِ : سائبان والا دن اِنَّهٗ : بیشک وہ كَانَ : تھا عَذَابَ : عذاب يَوْمٍ عَظِيْمٍ : بڑا (سخت) دن
تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا پس سائبان کے عذاب نے ان کو آپکڑا بیشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا
تفسیر۔ 189۔ فکذبوہ فاخذھم عذاب یوم الظلہ، چونکہ ان کو شدید گرمی نے تنگ کردیا تھا، وہ تنگ آکر تہہ خانوں میں داخل ہوگئے جب وہ تہہ خانوں میں جاتے تو ان کو اس سے بھی زیادہ گرمی محسوس ہوتی۔ پھر وہ باہر نکلے ان پر ایک بادل نے چھاؤں کردی وہ ساری قوم اس سائبان کے نیچے آگئی پھر ان پر آگ کی بارش برسی جس سے وہ سب جل کر راکھ ہوگئے اس کو ہم نے سورة ہود میں نقل کیا ہے ، انہ کان عذاب یوم عظیم۔
Top