Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 193
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ
نَزَلَ بِهِ : اس کے ساتھ (لے کر) اترا الرُّوْحُ الْاَمِيْنُ : جبریل امین
اس کو امانتدار فرشتہ لیکر اترا ہے
193۔ نزل بہ الروح الامین۔ اہل حجاز ابوعمرو حفص نے نزل تخیف کے ساتھ پڑھا ہے حاء اور نون کے ضمہ کے ساتھ ، یعنی حضرت جبرائیل قرآن لے کرنا زل ہوئے۔ دوسرے قراء نے اس کو تشدید کے ساتھ پڑھا ہے اور حاء اور نون کے فتحہ کے ساتھ حضرت جبرائیل اللہ کے حکم سے نازل ہوئے۔ وانہ لتنزیل رب العالمین۔
Top