Tafseer-e-Baghwi - Ash-Shu'araa : 7
اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلَى الْاَرْضِ كَمْ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍ كَرِیْمٍ
اَوَلَمْ يَرَوْا : کیا انہوں نے نہیں دیکھا اِلَى الْاَرْضِ : زمین کی طرف كَمْ : کس قدر اَنْۢبَتْنَا : اگائیں ہم نے فِيْهَا : اس میں مِنْ كُلِّ : ہر قسم زَوْجٍ : جوڑا جوڑا كَرِيْمٍ : عمدہ
کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اگائی ہیں
7۔ اولم یروا الی الارض کم انبتنا فیھا من کل زوج، یعنی صنف نبات ہر طرح کا بندہ کریم، عمدہ اور اچھا آدمیوں اور جانوروں کے لیے مفید ترین غذا اور کثیر المنفعت دوا، جیسا کہ کہاجاتا ہے ، نخلہ، کریمہ، جب وہ کھجور کا درخت خوب پھل دے اور ناقہ کریمہ، کہتے ہیں جب اس کادودھ بہت زیادہ ہوجائے۔ شعبی کا قول ہے کہ لوگوں میں سے نباتات الارض وہ ہے جو لوگ جنت میں داخل ہوں گے وہ کریم ہوں گے اور جو دوزخ میں داخل ہوں گے وہ لئیم ہوں گے۔
Top