Tafseer-e-Baghwi - Al-Qasas : 21
فَخَرَجَ مِنْهَا خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ١٘ قَالَ رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠   ۧ
فَخَرَجَ : پس وہ نکلا مِنْهَا : وہاں سے خَآئِفًا : ڈرتے ہوئے يَّتَرَقَّبُ : انتظار کرتے ہوئے قَالَ : اس نے کہا (دعا کی) رَبِّ : اے میرے پروردگار نَجِّنِيْ : مجھے بچا لے مِنَ : سے الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ : ظالموں کی قوم
موسیٰ وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے اور) دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے
21۔ فخرج منھا، موسیٰ نے کہا ، خائفا یترقب، ، ٹوہ لگاتے ہوئے نکلے کہ کوئی ان ک پیچھے تو نہیں آرہا، قال رب نجنی من القوم الظالمین۔ اس سے مراد کافر ہیں قصہ میں آتا ہے کہ فرعون نے حضرت موسیٰ کی طلب میں ہر راستے پر سپاہی بھیج دیے اور کہا کہ تمام راستوں پر چلے جاؤ کیونکہ موسیٰ کسی راستے سے واقف نہیں۔
Top