Tafseer-e-Baghwi - Al-Qasas : 52
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِهٖ هُمْ بِهٖ یُؤْمِنُوْنَ
اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ : جنہیں ہم نے کتاب دی مِنْ قَبْلِهٖ : اس سے قبل هُمْ بِهٖ : وہ اس (قرآن) پر يُؤْمِنُوْنَ : ایمان لاتے ہیں
جن لوگوں کو ہم نے اس سے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان لے آتے ہیں
آیت کا شان نزول۔ 52۔ الذین اتیناھم الکتاب من قبلہ، ،، یعنی محمد ﷺ سے پہلے ، بعض نے کہا کہ قرآن سے پہلے۔ ھم بہ یومنون، ، یہ آیت اہل کتاب کے مومنوں پر نازل ہوئی، اس سے مراد عبداللہ بن سلام اور اس کے ساتھی ہیں۔ مقاتل کا بیان ہے کہ بلکہ اس سے اہل انجیل مراد ہیں جو حبشہ سے آئے تھے، اور آپ پر ایمان لائے۔ سعید بن جبیر کا قول ہے کہ حبشہ ہجرت کرکے آنے والے چالیس افراد تھے۔ وہ جعفر کے ساتھ حبشہ سے آپ کے پاس آئے تو انہوں نے مسلمانوں کی حالت زار دیکھی تو کہنے لگے کہ آپ ہمیں اجازت دیں ہم انکواپنامال لاکر مسلمانوں کی مالی ہمدردی کریں۔ آپ ﷺ نے ان کو اجازت دے دی۔ وہ اپنامال لے کر آگئے اور ان کودے دیا، اس پر یہ آیات نازل ہوئیں۔ الذین اتیناھم الکتاب، ، سے لے کر، ممارزقناھم ینفقون، ، تک ۔ حضرت ابن عباس ؓ عنہماکاقول ہے کہ یہ آیت اسی (80) اہل کتاب کے حق میں نازل ہوئی ۔ بیس نجران تھے، بتیس حبشی اور آٹھ شامی تھے۔ اس کے بعداللہ تعالیٰ نے مومنین کے اوصاف بیان فرمائے ہیں۔
Top