Tafseer-e-Baghwi - Al-Qasas : 6
وَ نُمَكِّنَ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ نُرِیَ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ وَ جُنُوْدَهُمَا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَحْذَرُوْنَ
وَنُمَكِّنَ : اور ہم قدرت (حکومت) دیں لَهُمْ : انہیں فِي الْاَرْضِ : زمین (ملک) میں وَنُرِيَ : اور ہم دکھا دیں فِرْعَوْنَ : فرعون وَهَامٰنَ : اور ہامان وَجُنُوْدَهُمَا : اور ان کے لشکر مِنْهُمْ : ان اسے مَّا : جس چیز كَانُوْا يَحْذَرُوْنَ : وہ ڈرتے تھے
اور ملک میں انکو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر کو وہ چیز دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے
6۔ ونمکن الھم فی الارض، ا اور تمہیں ارض مصر اور شام میں ٹھکانہ عطا کردیں گے۔ اور تمہارے لی مکان بنائیں گے جس میں تم ٹھہرو گے۔ ونری فرعون، اعمش، حمزہ کسائی نے یر ی کی یاء کے ساتھ مفتوح پڑھا ہے۔ وھامان وجنودھما، ان سب کو مرفوع پڑھا ہے کیونکہ یہ ان کے لیے فعل ہے۔ دوسرے قراء نے نون کے ساتھ مضموم پڑھا ہے۔ راء کے کسرہ کے ساتھ یاء کے نصب کے ساتھ اور اس کے مابعد کو بھی نصب کے ساتھ پڑھا ہے۔ منھم ماکانوا یحذرون حذرکامعنی ہے ضرر سے بچنا کیونکہ فرعون اور اس کے ساتھیوں کو (نجومیوں سے) اطلاع ملی تھی کہ بنی اسرایئل میں سے ایک آدمی کے ہاتھوں سے اس کی تباہی ہوگی اس لیے ان کو بنی اسرائیل کی طرف سے اندیشہ لگارہتا تھا لیکن اللہ ان کے سامنے وہی بات لے آیاجس سے وہ بچاؤ کرنا چاہتے تھے۔
Top