Tafseer-e-Baghwi - Al-Qasas : 88
وَ لَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١۫ كُلُّ شَیْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗ١ؕ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠   ۧ
وَلَا تَدْعُ : اور نہ پکارو تم مَعَ اللّٰهِ : اللہ کے ساتھ اِلٰهًا : کوئی معبود اٰخَرَ : دوسرا لَآ : نہیں اِلٰهَ : کوئی معبود اِلَّا هُوَ : اس کے سوا كُلُّ شَيْءٍ : ہر چیز هَالِكٌ : فنا ہونے والی اِلَّا : سوا اس کی ذات وَجْهَهٗ : اس کی ذات لَهُ : اسی کے لیے۔ کا الْحُكْمُ : حکم وَ : اور اِلَيْهِ : اس کی طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹ کر جاؤگے
اور خدا کے ساتھ کسی اور کو معبود (سمجھ کر) نہ پکارنا اس کے سوا کوئی معبود نہیں اس کی ذات (پاک) کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
88۔ ولاتدع مع اللہ الھا اخر، ،، صرف وہی ذات مبارکہ ہے بعض نے کہا کہ سب کی بادشاہت ختم ہوجائے گی مگر اللہ کی بادشاہت ختم نہیں ہوگی، ابوالعالیہ کا قول ہے کہ مگر وہ شخص جو اللہ کی رضامندی چاہے۔ لہ الحکم، اسی کا حکم ہے اور اسی کی فیصلہ ہے۔ والیہ ترجعون، ، تم لوگ آخرت کی طرف لوٹائے جاؤ گے وہی تم کو تمہارے اعمال کی سزا اور جزا دے گا۔
Top