Tafseer-e-Baghwi - Al-Ankaboot : 66
لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ۙۚ وَ لِیَتَمَتَّعُوْا١ٙ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ
لِيَكْفُرُوْا : تاکہ ناشکری کریں بِمَآ : وہ جو اٰتَيْنٰهُمْ ڌ : ہم نے انہیں دیا وَلِيَتَمَتَّعُوْا ۪ : اور تاکہ وہ فائدہ اٹھائیں فَسَوْفَ : پس عنقریب وہ يَعْلَمُوْنَ : جان لیں گے وہ
تاکہ جو ہم نے ان کو بخشا ہے اس کی ناشکری کریں اور فائدہ اٹھائیں (سو خیر) عنقریب ان کو معلوم ہوجائے گا
66۔ لیکفروا بمااتیناھم، یہ لام امر ہے یہ معنی بطور تہدید اور وعید کے لیے ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کافرمان، اعملواماشئتم، وہ اللہ کی نعمتوں کا انکار رہے تھے، ولیتمعوا، حمزہ اور کسائی نے لام ساکن کے ساتھ پڑھا ہے اور باقی قراء نے کسرہ کے ساتھ پڑھا ہے اس صورت میں اس کا عطف، لیکفروا، پر ہوگا، فسوف یعلمون، بعض نے کہا کہ جنہوں نے لام کے کسرہ کے ساتھ پڑھا ہے اور وہ لام کو لام کی کہتے ہیں اور اسی طرح لیکفروا، میں لام ہے اس کا معنی یہ ہوگا کہ اس کے ساتھ شریک ٹھہرانے میں کوئی فائدہ نہیں مگر کفر میں اضافہ ہوگا اور دنیاوی زندگی میں فائدہ حاصل کرتے ہیں آخرت کی زندگی کے بدلے میں۔
Top