Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 124
اِذْ تَقُوْلُ لِلْمُؤْمِنِیْنَ اَلَنْ یَّكْفِیَكُمْ اَنْ یُّمِدَّكُمْ رَبُّكُمْ بِثَلٰثَةِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِكَةِ مُنْزَلِیْنَؕ
اِذْ تَقُوْلُ : جب آپ کہنے لگے لِلْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں کو اَلَنْ يَّكْفِيَكُمْ : کیا کافی نہیں تمہارے لیے اَنْ : کہ يُّمِدَّكُمْ : مدد کرے تمہاری رَبُّكُمْ : تمہارا رب بِثَلٰثَةِ اٰلٰفٍ : تین ہزار سے مِّنَ : سے الْمَلٰٓئِكَةِ : فرشتے مُنْزَلِيْنَ : اتارے ہوئے
جب تم مومنوں سے یہ کہہ (کر ان کے دل بڑھا) رہے تھے کہ کیا یہ کافی نہیں کہ پروردگار تین ہزار فرشتے نازل کر کے تمہیں مدد دے
124۔ (آیت)” ان تقول للمؤمنین الن یکفیکم ان یمدکم ربکم “۔ اس آیت کے مصداق میں مفسرین کا اختلاف ہے ۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں کہ بدر کے دن اللہ تعالیٰ نے ایک ہزار فرشتوں کے ساتھ مدد فرمائی (آیت)” فاستجاب ربکم انی ممدکم بالف من الملائکۃ “۔ پھر اللہ تعالیٰ نے تین ہزار فرشتوں کے بعد پھر پانچ ہزار کردیئے ، (آیت)” بثلاثۃ الاف من الملائکۃ منزلین “۔
Top