Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 15
قُلْ اَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَیْرٍ مِّنْ ذٰلِكُمْ١ؕ لِلَّذِیْنَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَّ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِۚ
قُلْ : کہ دیں اَؤُنَبِّئُكُمْ : کیا میں تمہیں بتاؤں بِخَيْرٍ : بہتر مِّنْ : سے ذٰلِكُمْ : س لِلَّذِيْنَ : ان لوگوں کے لیے جو اتَّقَوْا : پرہیزگار ہیں عِنْدَ : پاس رَبِّهِمْ : ان کا رب جَنّٰتٌ : باغات تَجْرِيْ : جاری ہیں مِنْ : سے تَحْتِهَا : ان کے نیچے الْاَنْهٰرُ : نہریں خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے فِيْهَا : اس میں وَاَزْوَاجٌ : اور بیبیاں مُّطَهَّرَةٌ : پاک وَّرِضْوَانٌ : اور خوشنودی مِّنَ : سے اللّٰهِ : اللہ وَاللّٰهُ : اور اللہ بَصِيْرٌ : دیکھنے والا بِالْعِبَادِ : بندوں کو
(اے پیغمبر ! ان سے کہو) کہ بھلا میں تم کو ایسی چیز بتاؤں جو ان چیزوں سے کہیں اچھی ہو ؟ (سنو) جو لوگ پرہیزگار ہیں ان کے لئے خدا کے ہاں باغاتِ (بہشت) ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ عورتیں ہیں اور (سب سے بڑھ کر) خدا کی خوشنودی اور خدا (اپنے نیک) بندوں کو دیکھ رہا ہے
(تفسیر) 15۔: (قل اؤنبئکم کیا میں تمہیں خبردوں) ” انبئکم “ سے مراد خبر دینا ہے (بخیر۔۔۔۔۔۔۔ من اللہ جو بہتر ہو ان چیزوں سے ایسے لوگوں کے لیے جو ڈرتے ہیں ان کے مالک کے پاس ایسے ایسے باغ ہیں جس کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور ان کی بیویاں ہیں پاکیزہ اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشنودی) عام قراء نے اس کو راء کے کسرہ کے ساتھ پڑھا ہے ” رضوان “ ابوبکررحمۃ اللہ علیہ اور عاصم کی قرات میں راء کے ضمہ کے ساتھ ہے ” رضوان “ یہ دونوں طرح پڑھا جاتا ہے جیسے کہ ” عدوان “ اور عدوان “ ہے۔ (جنتیوں کیلئے عظیم خوشخبری) ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ جنتیوں سے فرمائیں گے ، اے اہل جنت ! وہ کہیں گے لبیک اے ہمارے رب وسعدیک اور خیر ہے تمہارے ہاتھوں میں ، اب رب العزت فرمائیں گے ، کہ کیا تم مجھ سے راضی ہو وہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! ہم آپ سے کیونکر راضی نہ ہوں گے کہ تم نے ہمیں ہو چیزیں عطا کی ہیں جو اس سے کسی کو نہیں عطا کیں ۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں تمہیں اس سے بھی افضل چیز نہ عطا کروں وہ کہیں گے کہ ہمارے رب اس سے افضل اور کون سی چیز ہے، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے میں تم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے راضی ہوں اور اس کے بعد کبھی بھی تم سے ناراض نہیں ہوں گے (اللہ تمام بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے) ۔
Top