Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 53
رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا بِمَاۤ اَنْزَلْتَ وَ اتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ
رَبَّنَآ : اے ہمارے رب اٰمَنَّا : ہم ایمان لائے بِمَآ : جو اَنْزَلْتَ : تونے نازل کیا وَاتَّبَعْنَا : اور ہم نے پیروی کی الرَّسُوْلَ : رسول فَاكْتُبْنَا : سو تو ہمیں لکھ لے مَعَ : ساتھ الشّٰهِدِيْنَ : گواہی دینے والے
اے پروردگار جو (کتاب) تو نے نازل فرمائی ہے ہم اس پر ایمان لے آئے اور (تیرے) پیغمبر کے متبع ہوچکے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ رکھ
(تفسیر) 53۔: (آیت)” فاکتبنا مع الشاھدین “۔ جنہوں نے اپنے انبیاء کرام (علیہم السلام) کی صداقت کی شہادت دی ۔ عطاء (رح) فرماتے ہیں کہ (آیت)” مع الشاھدین “۔ سے مراد ” مع النبیین “۔ ہیں کہ انبیاء کرام (علیہم السلام) اپنی اپنی امت کی گواہی دیں گے ، حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ عنہنے فرمایا کہ شاہدین سے مراد محمد ﷺ اور ان کی امت ہے چونکہ یہ امت تمام انبیاء کرام (علیہم السلام) کی رسالت اور تبلیغ کی شہادت دے گی ۔
Top