Tafseer-e-Baghwi - Aal-i-Imraan : 78
وَ اِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِیْقًا یَّلْوٗنَ اَلْسِنَتَهُمْ بِالْكِتٰبِ لِتَحْسَبُوْهُ مِنَ الْكِتٰبِ وَ مَا هُوَ مِنَ الْكِتٰبِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ مَا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ
وَاِنَّ : اور بیشک مِنْھُمْ : ان سے (ان میں) لَفَرِيْقًا : ایک فریق يَّلْوٗنَ : مروڑتے ہیں اَلْسِنَتَھُمْ : اپنی زبانیں بِالْكِتٰبِ : کتاب میں لِتَحْسَبُوْهُ : تاکہ تم سمجھو مِنَ : سے الْكِتٰبِ : کتاب وَمَا : حالانکہ نہٰں ھُوَ : وہ مِنَ : سے الْكِتٰبِ : کتاب وَيَقُوْلُوْنَ : اور وہ کہتے ہیں ھُوَ : وہ مِنْ : سے عِنْدِ : طرف اللّٰهِ : اللہ وَمَا : حالانکہ نہیں ھُوَ : وہ مِنْ : سے عِنْدِ : طرف اللّٰهِ : اللہ وَيَقُوْلُوْنَ : وہ بولتے ہیں عَلَي : پر اللّٰهِ : اللہ الْكَذِبَ : جھوٹ وَھُمْ : اور وہ يَعْلَمُوْنَ : وہ جانتے ہیں
اور ان (اہل کتاب) میں بعض ایسے ہیں کہ کتاب (تورات) کو زبان مروڑ مروڑ کر پڑھتے ہیں تاکہ تم سمجھو کہ جو کچھ وہ پڑھتے ہیں کتاب میں سے ہے حالانکہ وہ کتاب میں سے نہیں ہے اور کہتے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے (نازل ہوا) حالانکہ خدا کی طرف سے نہیں ہوتا اور خدا پر جھوٹ بولتے ہیں اور (یہ بات) جانتے بھی ہیں
(تفسیر) 78۔: (آیت)” وان منھم لفریقا “ اس سے مراد اہل کتاب ہے، فریقا کا مطلب جماعت ہے اور وہ کعب بن اشرف ومالک بن صیف ، حی بن اخطب ، ابو یاسر ، شعبہ بن عمر والشاعر ہیں ۔ (آیت)” یلوؤن السنتھم بالکتاب “ وہ اپنی زبان کو نازل شدہ الفاظ سے اپنے اختراع کردہ الفاظ کی طرف پھیر دیتا ہے ، آپ ﷺ کی صفات جو تورات میں بیان کی گئی اور آیت رجم وغیرہ کو یہ چھپاتے تھے، جیسا کہ کہا جاتا ہے ، ” لوی لسانہ عن کذا “ تبدیل کیا اس کی زبان نے ۔ ” لتحسبوہ “ تاکہ تم گمان کرو کہ یہ کتاب کا جزو ہے تحریف شدہ نہیں۔ (آیت)” من الکتاب “۔ کتاب میں جو کچھ اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے (آیت)” وما ھو من الکتاب ویقولون ھو من عند اللہ وما ھو من عنداللہ یقولون علی اللہ الکذب “ جان کر وہ جھوٹ بولتے ہیں ، (آیت)” وھم یعلمون “۔ اور وہ جانتے ہیں کہ وہ جھوٹے ہیں ، ضحاک (رح) نے حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ کا قول نقل کیا ہے کہ یہ آیت یہود و نصاری سب کے حق میں نازل ہوئی تھی ، کیونکہ انہوں نے تورات و انجیل میں تحریف کی اور کتاب میں اس کو ملا لیا تھا جو کتاب میں نہیں تھا ۔
Top