Tafseer-e-Baghwi - Al-Ahzaab : 55
لَا جُنَاحَ عَلَیْهِنَّ فِیْۤ اٰبَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآئِهِنَّ وَ لَاۤ اِخْوَانِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآءِ اِخْوَانِهِنَّ وَ لَاۤ اَبْنَآءِ اَخَوٰتِهِنَّ وَ لَا نِسَآئِهِنَّ وَ لَا مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ١ۚ وَ اتَّقِیْنَ اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدًا
لَا جُنَاحَ : گناہ نہیں عَلَيْهِنَّ : عورتوں پر فِيْٓ : میں اٰبَآئِهِنَّ : اپنے باپ وَلَآ : اور نہ اَبْنَآئِهِنَّ : اپنے بیٹوں وَلَآ اِخْوَانِهِنَّ : اور نہ اپنے بھائی وَلَآ : اور نہ اَبْنَآءِ اِخْوَانِهِنَّ : اور اپنے بھائیوں کے بیٹے وَلَآ : اور نہ اَبْنَآءِ اَخَوٰتِهِنَّ : اپنی بہنوں کے بیٹے وَلَا : اور نہ نِسَآئِهِنَّ : اپنی عورتیں وَلَا : اور نہ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُنَّ ۚ : جس کے مالک ہوئے ان کے ہاتھ (کنیزیں) وَاتَّقِيْنَ : اور ڈرتی رہو اللّٰهَ ۭ : اللہ اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ كَانَ : ہے عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے شَهِيْدًا : گواہ (موجود)
عورتوں پر اپنے باپوں سے (پردہ نہ کرنے میں) کچھ گناہ نہیں اور نہ اپنے بیٹوں سے اور نہ اپنے بھائیوں سے اور نہ اپنے بھتیجوں سے اور نہ اپنے بھانجوں سے اور نہ اپنی (قسم کی) عورتوں سے اور نہ لونڈیوں سے اور (اے عورتو ! ) خدا سے ڈرتی رہو بیشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
55، لاجناح علیھن فی آبائھن ولا ابنا ئھن ولا اخوانھن ولا ابناء اخوانھن ولا ابناء اخواتھن ، ان لوگوں پر کوئی گناہ نہیں، اگر انہوں نے حجاب کو ترک کردیا ۔ ، ولا نسائھن ، اور مسلمان عورتوں کا ازواج مطہرات کے پاس جانے میں کوئی حرج نہیں، البتہ کتابی عورتوں کو ان کے گھروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ۔ بعض نے کہا کہ یہ عام ہے مسلمان عورتیں ہوں یاکتابی کیونکہ ، ولا نسائھن ، فرمایا کیوں کہ یہ سب انہی کی جنس سے ہیں۔ ، ولا ماملکت ایمانھن، اس بارے میں اختلاف ہے کہ غلام کی بیوی بھی ان کے لیے محرم ہے یا نہیں۔ بعض کہ محرم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ، ولا ماملکت ایمانھن، کی وجہ سے اور بعض نے کہا کہ وہ بھی اجنبی عورتوں کی طرح ہے۔ مراداس سے باندیاں ہیں نہ کہ غلام۔ ، واتقین اللہ ، ان احکام کی خلاف ورزی سے اللہ کا خوف کرو۔ ، ان اللہ کان علی کل شیء ، بندوں کے اعمال سے ۔ ، شھیدا، گواہ ہے۔
Top