Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 69
وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌۙ
وَمَا عَلَّمْنٰهُ : اور ہم نے نہیں سکاھیا اس کو الشِّعْرَ : شعر وَمَا يَنْۢبَغِيْ : اور نہیں شایان لَهٗ ۭ : اس کے لیے اِنْ : نہیں هُوَ : وہ (یہ) اِلَّا : مگر ذِكْرٌ : نصیحت وَّقُرْاٰنٌ مُّبِيْنٌ : اور قرآن واضح
اور ہم نے ان (پیغمبر) کو شعر گوئی نہیں سکھائی اور نہ وہ ان کو شایان ہے یہ تو محض نصیحت اور صاف صاف قرآن (پراز حکمت) ہے
69، وما علمنہ الشعروما ینبغی لھا، کفار مکہ کہتے تھے کہ نعوذ باللہ محمد (ﷺ) شاعر ہیں اور کہتے تھے کہ محمد (ﷺ) جو کلام بناتے ہیں وہ شعر ہیں۔ اللہ نے ان کی تکذیب پر یہ آیت نازل کی ۔ وما علمنہ الشعر کی تفسیر ، وما علمنا ہ الشعروما ینبغی لہ ، وہ قرآن نہ تو مقفی ہے اور نہ ہی موزوں ہے۔ یہاں تک کہ شعر کی مثال خودان کی زبان پر بغیر تکلف کے جاری ہوجاتا ہے۔ حسن کی روایت میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے یہ شعر بطور مثل پڑھا۔ ، کفی بالا سلام والشیب للمرء نا ھیا، اسلام اور بالوں کی سفیدی آدمی کو گناہوں سے روکنے کیلئے کافی ہے۔ حضرت ابوبکر نے عرض کیا اے اللہ کے نبی ! شاعر نے توا س طرح کہا ہے، کفی الشیب والا سلام للمرء ناھیا، حضرت ابوبکرو عمر ؓ عنہمانے کہا کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وما علمناہ الشعر وما ینبغی لہ، مقدام بن شریح کے عالد کا بیان ہے کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے عرض کیا کہ رسول اللہ ﷺ بطور مثل کبھی کوئی شعر پڑھتے تھے ۔ ام المؤ منین ؓ نے جواب دیا، ہاں ۔ عبد اللہ بن رواحہ کا شعراس طرح بطور مثل پڑھا کرتے تھے :، ، ویا تیک الا خبار من لم تزودی، اس پر نبی کریم ﷺ نے یہ شعرپڑھا :، ، ویا تیک من تزود بالا خبار، حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ کبھی کبھار آپ اس طرح فرمایا کرتے تھے ، ویاتیک بالا خبارمن لم تزود، اور معمرنے قتادہ سے روایت کیا ہے کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے کسی شخص نے پوچھا کیا رسول اللہ ﷺ کوئی شعربطور مثل پڑھتے تھے۔ ام المؤ منین ؓ نے فرمایا شعر سے رسول اللہ ﷺ کو ہر کلام سے زیادہ نفرت تھی ، آپ کوئی شعربطور مثل نہیں کہتے مگر قیس بن طرف کے شاعر کا یہ شعر بطور مثل پڑھتے تھے۔ ستبدی لک الایام ماکنت جاھلا ویا تیک بالا خبار من لم تزودی لیکن اس شعرکو آپ ﷺ اس طرح پڑھتے تھے، ویاتیک من لم تزود بالا خبار ، حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا یہ شعراس طرح نہیں ہے، فرمایا میں شاعر نہیں ہوں اور نہ شاعری میرے لیے مناسب ہے۔ ، ان ھو، جو کچھ اس قرآن میں ہے، الا ذکر، نصیحت ہے۔ ، وقرآن مبین، اس میں فرائض حدود اور احکام مراد ہیں۔
Top