Tafseer-e-Baghwi - Yaseen : 83
فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠   ۧ
فَسُبْحٰنَ : سو پاک ہے الَّذِيْ : وہ جس بِيَدِهٖ : اس کے ہاتھ میں مَلَكُوْتُ : بادشاہت كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے وَّاِلَيْهِ : اور اسی کی طرف تُرْجَعُوْنَ : تم لوٹ کر جاؤ گے
وہ (ذات) پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
83، فسبحان الذی بیدہ ملکوت ، اسی کی بادشاہت ہے۔ ، کل شیء والیہ ترجعون، حضرت معقل بن یسار کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا، اپنے مردوں پر یسین پڑھاکرو ۔ یہی روایت محمد بن العلاء ابن المبارک سے ہے۔۔۔
Top