بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Tafseer-e-Baghwi - Az-Zumar : 1
تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ
تَنْزِيْلُ : نازل کیا جانا الْكِتٰبِ : یہ کتاب مِنَ اللّٰهِ : اللہ کی طرف سے الْعَزِيْزِ : غالب الْحَكِيْمِ : حکمت والا
اس کتاب کا اتارا جانا خدائے غالب (اور) حکمت والے کی طرف سے ہے
تفسیر 1، تنزیل الکتاب ، اصل عبارت یوں ہے، ھذاتنزیل الکتاب ، اور بعض نے کہا ہے کہ ، تنزیل الکتاب ، مبتداء ہے اور اس کی خبر، من اللہ العزیز الحکیم، ہے یہاں اس کتاب کا اتارنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اللہ کے غیر سے نہیں ہے۔
Top