Tafseer-e-Baghwi - An-Nisaa : 120
یَعِدُهُمْ وَ یُمَنِّیْهِمْ١ؕ وَ مَا یَعِدُهُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا
يَعِدُھُمْ : وہ ان کو وعدہ دیتا ہے وَيُمَنِّيْهِمْ : اور انہیں امید دلاتا ہے وَمَا يَعِدُھُمُ : اور انہیں وعدے نہیں دیتا الشَّيْطٰنُ : شیطان اِلَّا : مگر غُرُوْرًا : صرف فریب
وہ ان کو وعدے دیتا ہے اور امیدیں دلاتا ہے اور جو کچھ شیطان انہیں وعدے دیتا ہے وہ دھوکا ہی دھوکا ہے
(تفسیر) 120۔: (آیت)” یعدھم ویمنیھم “۔ شیطان ان کو وعدے دیتا ہے اور امیدیں دلاتا ہے جو انسان کے دل میں واقع ہو وہ عمر کی طویلی اور دنیا میں ہمیشگی کی امیدیں دلانا ، یہ کبھی خوف دلاتا کہ خرچ نہ کرو فقر وفاقہ آجائے گا پھر وہ خرچ کرنے سے روکتا ہے اور صلہ رحمی سے روکتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (آیت)” الشیطان یعدکم الفقر “۔ ان کو شیطان یہ امیدیں دلاتا ہے کہ نہ دوبارہ اٹھایا جائے گا اور نہ ہی کوئی جنت ہے اور نہ دوزخ (آیت)” وما یعدھم الشیطان الا غرور “۔ غرور سے مراد باطل ہے ۔
Top