Tafseer-e-Baghwi - Al-Ghaafir : 31
مِثْلَ دَاْبِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ یُرِیْدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ
مِثْلَ دَاْبِ : جیسے ۔ حال قَوْمِ نُوْحٍ : قوم نوح وَّعَادٍ وَّثَمُوْدَ : اور عاد اور ثمود وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ مِنْۢ بَعْدِهِمْ ۭ : ان کے بعد وَمَا اللّٰهُ يُرِيْدُ : اور اللہ نہیں چاہتا ظُلْمًا : کوئی ظلم لِّلْعِبَادِ : اپنے بندوں کیلئے
تو جو مومن تھا وہ کہنے لگا کہ اے میری قوم مجھے تمہاری نسبت خوف ہے کہ (مبادا) تم پر اور امتوں کی طرح کے دن کا عذاب آجائے
30، وقال الذین امن یا قوم انی خاف علیکم مثل یوم الاحزاب مثل داب قوم نوح وعاد وثمود والذین من بعد ھم ، یعنی تکذیب پر ڈٹ جانے میں ان کی عادت کی طرح ہے یہاں تک کہ ان کے پاس عذاب آگیا۔ ، وما اللہ یرید ظلما للعباد، یعنی ان پر حجت لازم کرنے سے پہلے ان کو ہلاک نہیں کرتا۔
Top