Tafseer-e-Baghwi - Az-Zukhruf : 64
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ
اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ تعالیٰ هُوَ رَبِّيْ : وہ رب ہے میرا وَرَبُّكُمْ : اور رب تمہارا فَاعْبُدُوْهُ : پس عبادت کرو اس کی ھٰذَا : یہ ہے صِرَاطٌ : راستہ مُّسْتَقِيْمٌ : سیدھا
اور جب عیسیٰ نشانیاں لے کر آئے تو کہنے لگے کہ میں تمہارے پاس دانائی (کی کتاب) لے کر آیا ہوں نیز اس لئے کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو تم کو سمجھا دوں تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
63، ولما جاء عیسیٰ بالبینات قال قدجئتکم بالحکمۃ، نبوت کے ساتھ۔ ، ولا بین لکم بعض الذی تختلفون فیہ، توریت کے احکام میں۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں یعنی ان فرقوں کا اختلاف جو عیسیٰ (علیہ السلام) کے معاملہ پر کئی گروہ بن گئے۔ زجاج (رح) فرماتے ہیں کہ جو عیسیٰ (علیہ السلام) انجیل میں لائے وہ اس کا بعض ہے جس میں ان کا اختلاف ہوا اور انجیل کے علاوہ میں ان کے لیے وہ کچھ بیان کیا گیا جس کی ان کو حاجت تھی۔ ، فاتقوا اللہ واطیعون،
Top