Tafseer-e-Baghwi - Ar-Rahmaan : 61
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
60 ۔” ھل جزاء الاحسان الا الاحسان “ یعنی جو دنیا میں نیک کام کرے تو اس کی جزاء یہی ہے کہ اس کے ساتھ آخرت میں اچھائی کی جائے اور ابن عباس ؓ فرماتے ہیں نہیں ہے اس شخص کا بدلہ جو لا الہ الا اللہ کہے اور جو دین محمد ﷺ لائے ہیں اس پر عمل کرے مگر جنت۔ حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے پڑھا ” ھل جزاء الاحسان الا الاحسان “ پھر فرمایا کیا تم جانتے ہو تمہارے رب نے کیا فرمایا ہے ؟ انہوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول ﷺ زیادہ جانتے ہیں۔ فرمایا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اس شخص کا بدلہ جس پر میں نے توحید کا انعام کیا وہ صرف جنت ہے۔
Top