Tafseer-e-Baghwi - Ar-Rahmaan : 69
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ
فَبِاَيِّ اٰلَآءِ : تو ساتھ کون سی نعمتوں کے رَبِّكُمَا : اپنے رب کی تم دونوں تُكَذِّبٰنِ : تم دونوں جھٹلاؤ گے
ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں
68 ۔” فیھما فاکھۃ ونخل ورمان ” ان میں سے بعض نے کہا ہے کہ کھجور اور انار میوہ میں سے نہیں ہیں اور اکثر اس پر ہیں کہ یہ میوہ میں سے ہیں اور یہاں النخل اور الرمان کے ذکر کا اعادہ کیا ہے حالانکہ یہ دونوں فواکہ (میوئوں) میں سے ہیں تخصیص اور تفصیل کے لئے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” من کان عدوا للہ وملائکتہ ورسلہ و جبریل و میکال “ ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ جنت کی کھجور اس کے تنے سبز زمرد کے اور اس کے پتے سرخ سونے کے اور اس کی شاخیں اہل جنت کے کپڑے ہوں گے ۔ اسی سے ان کے کپڑے اور جوڑے ہوں گے اور اس کے پھل مٹکوں کی طرح یا ڈولوں کی طرح ہوں گے، دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھے اور مکھن سے زیادہ نرم اس کی گٹھلی نہ ہوگی۔
Top