Tafseer-e-Baghwi - Al-Hadid : 15
فَالْیَوْمَ لَا یُؤْخَذُ مِنْكُمْ فِدْیَةٌ وَّ لَا مِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ١ؕ هِیَ مَوْلٰىكُمْ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ
فَالْيَوْمَ : تو آج لَا يُؤْخَذُ : نہ لیا جائے گا مِنْكُمْ : تم سے فِدْيَةٌ : کوئی فدیہ وَّلَا مِنَ الَّذِيْنَ : اور نہ ان لوگوں سے كَفَرُوْا ۭ : جنہوں نے کفر کیا مَاْوٰىكُمُ النَّارُ ۭ : ٹھکانہ تمہارا آگ ہے هِىَ : وہ مَوْلٰىكُمْ ۭ : دوست ہے تمہاری وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ : اور بدترین انجام۔ ٹھکانہ
(تو منافق لوگ مومنوں سے) کہیں گے کہ کیا ہم دنیا میں تمہارے ساتھ نہ تھے ؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں تھے لیکن تم نے خود اپنے تئیں بلا میں ڈالا اور (ہمارے حق میں حوادث کے) منتظر رہے اور (اسلام میں) شک کیا اور (لاطائل) آرزؤں نے تم کو دھوکا دیا یہاں تک کہ خدا کا حکم آپہنچا اور خدا کے بارے میں تم کو (شیطان) دغا باز دغا دیتا رہا
14 ۔” ینادونھم “ عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت کیا گیا انہوں نے فرمایا کہ وہ سور جس کا اللہ تعالیٰ نے قرآن کی آیت ” فضرب بینھم بسور لہ باب “ میں ذکر کیا ہے یہ بیت المقدس کی مشرقی جانب کی دیوار ہے اس کے باطن میں رحمت اور اس کا ظاہر کی جانب عذاب ہے جہنم کی وادی۔ ابن شریح (رح) فرماتے ہیں کعب (رح) فرماتے تھے اس دروازہ کے بارے میں جو بیت المقدس میں ہے جس کا نام باب رحمت رکھا گیا ہے کہ یہ وہ دروازہ ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ” فضرب بینھم بسورلہ باب “ الآیہ۔ ” ینادونھم “ یعنی منافقین مومنین کو دیوار کے پیچھے سے پکاریں گے جب ان کے درمیان رکاوٹ کردی جائے گی اور وہ تاریکی میں رہ جائیں گے۔ ” الم لکن معکم “ دنیا میں نماز پڑھتے اور روزے رکھتے تھے ؟ قالوا بلی ولکنکم فتنتم انفسکم “ تم نے اس کو نفاق اور کفر سے ہلاک کردیا اور اس کو معاصی اور شہوات میں لگایا اور یہ تمام فتنہ ہیں۔ ” وتربصتم “ ایمان اور توبہ کا۔ مقاتل (رح) فرماتے ہیں اور تم نے محمد ﷺ کا انتظار کیا اور تم نے کہا کہ قریب ہے کہ یہ وفات پاجائیں گے۔ پس ہم ان سے راحت پاجائیں گے۔” وارتبتم “ تم نے ان کو نبوت میں شک کیا اور اس میں جو تم سے وعدے کیے گئے تھے۔ ” وغرتکم الامانی “ باطل اور جو تم تمنا کرتے تھے مومنین پر مصیبتیں اترنے کی۔ ” حتی جاء امر اللہ “ یعنی موت۔ ” وغرتکم باللہ الغرور “ یعنی شیطان نے۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں وہ شیطان کے دھوکہ میں رہے حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو جہنم میں پھینک دیا۔
Top