Tafseer-e-Baghwi - Al-Qalam : 16
سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ
سَنَسِمُهٗ : عنقریب ہم داغ دیں گے اس کو۔ داغ لگائیں گے اس کو عَلَي : اوپر الْخُرْطُوْمِ : ناک کے
جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ اگلے لوگوں کے افسانے ہیں
15 ۔” اذا تتلیٰ علیہ آیاتنا قال اساطیر الاولین “ یعنی اس نے ان نعمتوں کی جزاء جو اس کی بیٹوں اور مال کی صورت میں دی گئی ہیں ہماری آیات کے انکار کو بنایا ہے اور کہا گیا ہے اس کا معنی کیا اب ہے مال اور ایسی اولاد والا جو اس کی فرمانبرداری کرے اور جس نے اس کو خبر پر پڑھا ہے تو اس کا معنی ہر قسمیں اٹھانے والے جھوٹے کی اطاعت نہ کریں اس لئے کہ وہ مال اور بیٹوں والا ہے ۔ یعنی وہ اپنے مال و بیٹوں کی وجہ سے اللہ کی اطاعت نہیں کرتا۔ ” اذا تتلی علیہ آیاتنا قال اساطیر الاولین “
Top