Tafseer-e-Baghwi - Al-Qalam : 29
قَالُوْا سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ
قَالُوْا : انہوں نے کہا سُبْحٰنَ رَبِّنَآ : پاک ہے رب ہمارا اِنَّا : بیشک ہم كُنَّا : تھے ہم ظٰلِمِيْنَ : ظالم
ایک جو ان میں فرزانہ تھا بولا کہ میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے ؟
28 ۔” قال اوسطھم “ ان میں سے انصاف پسند اور زیادہ سمجھ دار اور افضل نے۔ ” الم اقل لکم لو لا تسبحون “ کیوں نہیں استثناء کیا تم ن یان پر ان کے قول ” لیصرمنھا مصبحین “ میں استثناء چھوڑنے پر انکار کیا ہے اور استثناء کا نام تسبیح رکھا ہے اس لئے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی تعظیم ہے اور اس بات کا اقرار ہے کوئی کسی چیز پر اس کی مشیت کے بغیر قادر نہیں ہوسکتا اور ابوصالح (رح) فرماتے ہیں اس کا استثناء سبحان اللہ تھا اور کہا گیا ہے کیوں نہیں تم اللہ کی تسبیح کرتے اور سبحان اللہ کہتے اور جو تم کو دیا ہے اس پر شکر کرتے اور کہا گیا ہے تم اپنے فعل سے استغفار کیوں نہیں کرتے۔
Top