Tafseer-e-Baghwi - Al-Haaqqa : 10
فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً
فَعَصَوْا : تو انہوں نے نافرمانی کی رَسُوْلَ رَبِّهِمْ : اپنے رب کے رسول کی فَاَخَذَهُمْ : تو اس نے پکڑ لیا ان کو اَخْذَةً : ایک پکڑ رَّابِيَةً : سخت سے
اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے
9 ۔” وجاء فرعون ومن قبلۃ “ اہل بصرہ اور کسائی نے قاف کی زیر کے ساتھ اور باء کی زبر کے ساتھ پڑھا ہے۔ یعنی ومن معہ اور جو اس کے ساتھ تھے اس کے لشکروں اور پیروکاروں میں سے اور دیگر حضرات نے قاف کے زبر اور باء کے سکون کے ساتھ پڑھا ہے یعنی اور جوان سے پہلے تھے کافر امتوں میں سے۔ ” والموتفکات “ یعنی لوط (علیہ السلام) کی قوم کی بستیاں مراد، ان پلٹی ہوئی بستیوں کے لوگ ہیں اور کہا گیا ہے مراد وہ امتیں ہیں جو اپنے گناہوں کی وجہ سے پلٹی گئیں۔ ” بالخاطئۃ “ یعنی خطاء اور معصیت کی وجہ سے اور وہ شرک ہے۔
Top