Tafseer-e-Baghwi - Al-Haaqqa : 13
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ
فَاِذَا نُفِخَ : پھر جب پھونک دیا جائے گا فِي الصُّوْرِ : صور میں نَفْخَةٌ : پھونکنا وَّاحِدَةٌ : ایک ہی بار
تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں
12 ۔” لنجعلھا “ یعنی تاکہ ہم اس فعل کو جو ہم نے کیا نوح (علیہ السلام) کی قوم کو غرق کرنے اور ان کو نجات دینے کا جن کو ہم نے اس میں سوار کیا۔ ” لکم تذکرۃ “ عبرت ونصیحت۔ ” وتعیھا “ قو اس اس نے ابن کثیر (رح) سے اور سلیم نے حمزہ (رح) سے عین کے اختلاس کے ساتھ پڑھا ہے اور دیگر حضرات نے اس کی زیر کے ساتھ یعنی اس کی حفاظت کرے گی۔ ” اذن واعیۃ “ یعنی حفاظت کرنے والی اس کی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئے گی۔ قتادہ (رح) فرماتے ہیں اذن کانوں نے جو سنا اور جو سنا وہ سمجھا۔ فراء (رح) فرماتے ہیں تاکہ اس کی حفاظت ہر کان کرے۔ پس یہ عبرت اور نصیحت ہوجائے ان کے لئے جو بعد میں آئیں گے۔
Top