Tafseer-e-Baghwi - Al-Haaqqa : 2
مَا الْحَآقَّةُۚ
مَا الْحَآقَّةُ : کیا ہے قیامت
سچ مچ ہونیوالی
1 ۔” الحاقۃ “ یعنی قیامت۔ اس کا نام حاقہ رکھا گیا ہے اس لئے کہ یہ حق ہے اس کو جھٹلانے والی کوئی چیز نہیں ہے اور کہا گیا ہے اس لئے کہ اس میں امور کے حقائق اور حق ہیں اور اس لئے کہ اس اعمال پر جزاء ثابت ہوتی ہے یعنی واجب ہوتی ہے ۔ کہا جاتا ہے ” حق علیہ الشیء یحق حقوقا “ جب کوئی چیز واجب ہو۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” ولکن حقت کلمۃ العذاب علی الکافرین “ کسائی (رح) فرماتے ہیں الحاقہ یوم حق ہے۔
Top