Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 154
وَ لَمَّا سَكَتَ عَنْ مُّوْسَى الْغَضَبُ اَخَذَ الْاَلْوَاحَ١ۖۚ وَ فِیْ نُسْخَتِهَا هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلَّذِیْنَ هُمْ لِرَبِّهِمْ یَرْهَبُوْنَ
وَ : اور لَمَّا : جب سَكَتَ : ٹھہرا (فرد ہوا) عَنْ : سے۔ کا مُّوْسَى : موسیٰ الْغَضَبُ : غصہ اَخَذَ : لیا۔ اٹھا لیا الْاَلْوَاحَ : تختیاں وَ : اور فِيْ نُسْخَتِهَا : ان کی تحریر میں هُدًى : ہدایت وَّرَحْمَةٌ : اور رحمت لِّلَّذِيْنَ : ان لوگوں کے لیے جو هُمْ : وہ لِرَبِّهِمْ : اپنے رب سے يَرْهَبُوْنَ : ڈرتے ہیں
اور جب موسیٰ کا غصہ فرو ہوا تو (تورات کی) تختیاں اٹھا لیں اور جو کچھ ان میں لکھا تھا وہ ان لوگوں کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ہدایت اور رحمت تھی۔
تفسیر 154(ولما سکت) ساکن ہوگیا (عن موسیٰ الغضب اخذ الالواح) جو انہوںں نے پھینک دی تھیں اور ان میں سے چھے حصے چلے گئے تھے۔ (وفی نسختھا) اس میں اختلاف ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ اس سے تختیاں مراد ہیں۔ ان سے دوسرا نسخہ لکھا گیا اور یہی مراد ہے۔ اللہ تعالیٰ کے قول ” وفی نسختھا “ سے اور بعض نے کہا ہے کہ مراد یہ ہے کہ جو اس میں سے منسوخ کردیا گیا تھا اور عطاء (رح) فرماتے ہیں جو اس میں سے باقی رہا تھا اور ابن عباس ؓ اور عمرو بن دینار (رح) فرماتے ہیں جب موسیٰ علیہ اسللام نے تختیاں پھینک دیں تو وہ ٹوٹ گئیں تو موسیٰ (علیہ السلام) نے چالیس دن روزہ رکھا تو وہ ان کو دو تختیوں میں لوٹا دی گئی۔” ھدی و رحمۃ “ یعنی گمرایہ سے ہدایت اور عذاب سے رحمت ہے۔ ” للذین کفروا برنھم یرھبون “ یعنی اپنے رب سے ڈرنے والے کے لئے اور ” ربھم “ میں لام تاکید کی زیادتی کے لئے ہے۔ جیسے باری تعالیٰ کا قول ” ردف لکم “ ہے اور کسائی (رح) فرماتے ہیں اگر اس کو فعل پر مقدم کیا جاتا تو اچھا وہتا جیسے اللہ تعالیٰ کا قول ” للرئوبا تعبرون “ ہے۔ قطرب (رح) فرماتے ہیں مراد یہ ہے کہ ” من ربھم یرھبون “ اور بعض نے کہا ہے راہبون ڈرنے والے اور بعض نے کہا ہے ” راھبون لربھم “ مراد ہیں۔ (ھدی و رحمۃ للذین ھم لربھم یرھبون)
Top