Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 41
لَهُمْ مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَّ مِنْ فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ
لَهُمْ : ان کے لیے مِّنْ جَهَنَّمَ : جہنم کا مِهَادٌ : بچھونا وَّ : اور مِنْ : سے فَوْقِهِمْ : ان کے اوپر غَوَاشٍ : اوڑھنا وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نَجْزِي : ہم بدلہ دیتے ہیں الظّٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
ایسے لوگوں کے لیے (نیچے) بچھونا بھی (آتش) جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی (اسی کا) اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔
(41) (لھم من جھنم مھادومن فوقھم غواش) ” غواش غاشبۃ “ کی جمع ہے یعنی لحاف۔ مراد یہ آگ ان کو ہر طرف سے گھیر لے گی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ” لھم من فوقھم ظلل من النار ومن تحتھم ظلل “ (وکذلک نجزی الظلمین اور ہم یوں بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو)
Top