Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 68
اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ اَمِیْنٌ
اُبَلِّغُكُمْ : میں تمہیں پہنچاتا ہوں رِسٰلٰتِ : پیغام (جمع) رَبِّيْ : اپنا رب وَاَنَا : اور میں لَكُمْ : تمہارا نَاصِحٌ : خیر خواہ اَمِيْنٌ : امین
میں تمہیں خدا کے پیغام پہنچاتا ہوں اور تمہارا امانتدار خیر خواہ ہوں۔
تفسیر 68 (ابلغکم رسلت ربی وانا لکم ناصح امین) خیر خواہ ہوں کہ توبہ کی طرف بلاتا ہوں۔ رسالت پر امین ہوں۔ کلبی (رح) فرماتے ہیں کہ آج کے دن سے پہلے میں تم میں امین تھا۔
Top