Tafseer-e-Baghwi - Al-A'raaf : 75
قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِمَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ اَتَعْلَمُوْنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلَ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ
قَالَ : بولے الْمَلَاُ : سردار الَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے اسْتَكْبَرُوْا : تکبر کیا (متکبر) مِنْ : سے قَوْمِهٖ : اس کی قوم لِلَّذِيْنَ : ان لوگوں سے اسْتُضْعِفُوْا : ضعیف (کمزور) بنائے گئے لِمَنْ : ان سے جو اٰمَنَ : ایمان لائے مِنْهُمْ : ان سے اَتَعْلَمُوْنَ : کیا تم جانتے ہو اَنَّ : کہ صٰلِحًا : صالح مُّرْسَلٌ : بھیجا ہوا مِّنْ : سے رَّبِّهٖ : اپنا رب قَالُوْٓا : انہوں نے کہا اِنَّا : بیشک ہم بِمَآ : اس پر جو اُرْسِلَ بِهٖ : اس کے ساتھ بھیجا گیا مُؤْمِنُوْنَ : ایمان رکھتے ہیں
تو ان کی قوم میں سردار لوگ جو غرور تھے غریب لوگوں جو ان میں سے ایمان لے آئے تھے کہنے لگے بھلا تم یہ یقین کرتے ہو صالح اپنے پروردگار کی طرف سے بھجے گئے ہیں ؟ انہوں نے کہا ہاں جو چیز وہ دے کر بھجے گئے ہیں ہم اس پر بلاشبہ ایمان رکھتے ہیں۔
(75) (قال الملا الذین استکبروا من قومہ للذین استضعفوا لمن امن منھم اتعلمون ان صلحاً مرسل من ربہ ط قالوا انا بمآ ارسل بہ مئومنون) (قال الملا) ابن عامر نے واو کے ساتھ پڑھا ہے (الذی استکبروا من قومہ) اس سے بڑے لیڈر اور سردار مراد ہیں جو حضرت صالح (علیہ السلام) پر ایمان لانے کو اپنی ذلت سمجھتے تھے (للذین استضعفوا) حضرت صالح (علیہ السلام) کے متعبین کمزور لوگوں سے عار سمجھتے تھے (لمن امن منھم) وہی مئومن لوگ تھے یا کمزور اور غریبوں میں سے صرف مئومنوں سے کہنے تھے (اتعلمون ان صلحاً مرسل من ربہ قالوا انا بما ارسل بہ مئومنون)
Top