Tafseer-e-Baghwi - Al-Insaan : 17
وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ
وَيُسْقَوْنَ : اور انہیں پلایا جائیگا فِيْهَا كَاْسًا : اس میں ایسا جام كَانَ مِزَاجُهَا : ہوگی اس کی آمیزش زَنْجَبِيْلًا : سونٹھ
(خدام) چاندی کے باسن لئے ہوئے ان کے اردگرد پھریں گے اور شیشے کے (نہایت شفاف) گلاس اور شیشے بھی چاندی کے جو ٹھیک اندازے کے مطابق بنائے گئے ہیں
16 ۔” قواریرا من فضۃ “ مفسرین رحمہم اللہ فرماتے ہیں شیشیوں کے صاف ہونے میں چاندی کی سفیدی مراد ہے۔ پس وہ شیشے کے صاف ہونے میں چاندی سے ہوں گی۔ انے اندر کی چیز باہر سے دیکھی جائے گی۔ کلبی (رح) (رح) فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ر قوم کے قواریران کی زمین کی مٹی سے بنائے ہیں۔ پس جنت کی زمین چادی کی ہے تو اس سے ان کے شراب کے برتن بنائے گئے جس میں وہ پئیں گے۔ ” قدروھا تقدیرا “ پیالوں کا ان کے رب نے ٹھیک اندازہ کیا ہے نہ زیادہ ہوں گے نہ کم۔ ینی ان کے لئے اندازہ کیا ہے پلانے والوں اور خادموں کا جوان پرچکر لگائیں گے وہ ان کا اندازہ کریں گے پھر پلائیں گے۔
Top