Tafseer-e-Baghwi - Al-Insaan : 29
اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا
اِنَّ هٰذِهٖ : بیشک یہ تَذْكِرَةٌ ۚ : نصیحت فَمَنْ : پس جو شَآءَ : چاہے اتَّخَذَ : اختیار کرکے اِلٰى : طرف رَبِّهٖ : اپنا رب سَبِيْلًا : راہ
ہم نے ان کو پیدا کیا اور انکے مفاصل کو مضبوط بنایا اور اگر ہم چاہیں تو ان کے بدلے انہی کی طرح اور لوگ لے آئیں
28 ۔” نحن خلقنا ھم وشددنا “ ہم نے قوت دی اور پختہ کیا۔ ” اسرھم “ مجاہد، قتادہ اور مقاتل رحمہم اللہ فرماتے ہیں ” اسرھم “ یعنی ان کی تخلیق کو ۔ کہا جاتا ہے ” رجل حسن الاسر “ یعنی الخلق اور حسن (رح) فرماتے ہیں یعنی ان کے جوڑ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ باندھے رگوں اور پٹھوں کے ذریعے۔ مجاہد سے اسر کی تفسیر میں روایت کیا گیا ہے ۔ فرماتے ہیں شرمگاہ یعنی پیشاب اور پاخانہ کے گزرنے کی جگہ جب گندگی نکل جائے تو دونوں بند ہوجاتے ہیں۔ ” واذاشئنا بدلنا امثالھم تبدیلا “ یعنی جب ہم چاہیں گے ان کو ہلاک کردیں گے اور ان کے مشابہ لوگ لائیں گے۔ پس ہم ان کو ان کا بدل کردیں گے۔
Top