Tafseer-e-Baghwi - An-Naba : 29
وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ
وَكُلَّ شَيْءٍ : اور ہر چیز کو اَحْصَيْنٰهُ : شمار کر رکھا ہے ہم نے اس کو/ گھیر رکھا ہے ہم نے اس کو كِتٰبًا : کتاب میں
اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے
28 ۔” وکذبوا بآیاتنا “ یعنی اس کو جو انبیاء (علیہم السلام) لائے۔ ” کذابا “ یعنی تکذیب۔ فراء (رح) فرماتے ہیں یہ یمانی فصیح لغت ہے وہ تقعیل کے مصدر میں فعال کہتے ہیں مجھے ان میں سے ایک بدو نے کہا مروہ پر مجھ سے فتویٰ پوچھتے ہوئے ” الحلق احب الیک ام القصار “ کیا آپ کے نزدیک حلق زیادہ پسندیدہ ہے یا قصر کرنا ؟
Top