Tafseer-e-Baghwi - Al-Anfaal : 32
وَ اِذْ قَالُوا اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَیْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَآءِ اَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِیْمٍ
وَاِذْ : اور جب قَالُوا : وہ کہنے لگے اللّٰهُمَّ : اے اللہ اِنْ : اگر كَانَ : ہے هٰذَا : یہ هُوَ : یہ الْحَقَّ : حق مِنْ : سے عِنْدِكَ : تیری طرف فَاَمْطِرْ : تو برسا عَلَيْنَا : ہم پر حِجَارَةً : پتھر سے مِّنَ : سے السَّمَآءِ : آسمان اَوِ : یا ائْتِنَا : لے آ ہم پر بِعَذَابٍ : عذاب اَلِيْمٍ : دردناک
اور جن انہوں نے کہا کہ اے خدا اگر یہ (قرآن) تیری طرف سے برحق ہے تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا یا کوئی اور تکلیف دینے والا عذاب بھیج۔
32(واذا قالوا اللھم ان کان ھذا ھو الحق من عندک فامطر علینا) یہ آیت بنو عبدالدار کے شخص نضر بن حارث کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ نے پہلی امتوں کے واقعات بیان کئے تو نضر کہنے لگا اگر میں چاہتا تو اس کی مثل کہہ لیتا، یہ تو صرف پہلے لوگوں کے احوال ہیں۔ یعنی یہ تو وہ چیزیں ہیں جو پہلوں نے اپنی کتابوں میں لکھی تھیں تو اس کو عثمان بن مظعون ؓ نے کہا کہ اللہ سے ڈر محمد ﷺ حق بات کہتے ہیں، وہ کہنے لگا میں بھی حق کہتا ہوں تو عثمان ؓ نے کہا کہ محمد ﷺ ” لا الہ الا اللہ “ کہتے ہیں۔ نضر نے جواب دیا میں بھی ” لا الہ الا اللہ “ کہتا ہوں لیکن یہ بات اللہ کی بیٹیاں ہیں، پھر کہنے لگا اے اللہ ! محمد جو کچھ کہتے ہیں وہ حق ہے تیری طرف سے تو ہم پر پتھر برسا آسمان سے (حجارۃ من السمآئ) جیسے تو نے قوم لوط پر برسائے (اوائتنا بعذاب الیم) یعنی جو پہلی امتوں پر بھیجا اس میں سے کوئی ہم پر بھیج۔ اس نضر کے بارے میں آیت ” سال سائل بعذاب واقع “ بھی نازل ہوئی ہے۔ عطاء (رح) فرماتے ہیں کہ نضر بن حارث کے بارے میں دس سے زائد آیتیں نازل ہوئی ہیں، بدر کے دن جس عذاب کو اس نے مانگا تھا اسی نے اس کو گھیر لیا۔ سعید بن جبیر ؓ فرماتے ہیں کہ بدر کے دن رسول اللہ ﷺ نے قریش کے تین آدمیوں کو باندھ کر قتل کیا۔ (1) طعیمہ بن عدی (2) عقبہ بن ابی معیط (3) نضر بن حارث۔ حضرت انس ؓ نے روایت کیا کہ اس قول کا قائل ابوجہل، ملعون تھا۔ عبدالحمید صاحب الزیادی نے انس بن مالک ؓ کو سنا کہ فرما رہے ہیں کہ ابوجہل نے کہا ” اللھم ان کان ھذا ھو الحق من عندک فامطر علینا حجارۃ من السماء او اتنا بعذاب الیم “ تو یہ آیت نازل ہوئی ” وما کان اللہ لیعذبھم وانت فیھم وما کان اللہ معذبھم وھم یستغفرون ومالھم الا یعلبھم اللہ “
Top