Tafseer-e-Baghwi - Al-Anfaal : 56
اَلَّذِیْنَ عٰهَدْتَّ مِنْهُمْ ثُمَّ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَهُمْ فِیْ كُلِّ مَرَّةٍ وَّ هُمْ لَا یَتَّقُوْنَ
اَلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو عٰهَدْتَّ : تم نے معاہدہ کیا مِنْهُمْ : ان سے ثُمَّ : پھر يَنْقُضُوْنَ : توڑ دیتے ہیں عَهْدَهُمْ : اپنا معاہدہ فِيْ : میں كُلِّ مَرَّةٍ : ہر بار وَّهُمْ : اور وہ لَا يَتَّقُوْنَ : ڈرتے نہیں
جن لوگوں سے تم نے (صلح کا) عہد کیا ہے پھر وہ ہر بار اپنے عہد کو توڑ ڈالتے ہیں اور (خدا سے) نہیں ڈرتے۔
56(الذین عھدت منھم ثم ینقضون عھدھم فی کل مرۃ) یہ بنو قریظہ والے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے کیا ہوا عہد توڑدیا اور نبی کریم ﷺ کے خلاف جنگ میں مشرکین کی مدد کی ان کو ہتھیار دیئے، پھر کہنے لگے ہم بھول گئے تھے اور غلطی ہوگئی۔ پھر آپ (علیہ السلام) نے دوبارہ معاہدہ کیا پھر انہوں نے عہد توڑا اور غزوہ خندق میں کفار کو رسول اللہ ﷺ پر حملہ کرنے کے لئے ابھارا اور کعب بن اشرف مکہ گیا اور نبی کریم ﷺ کی مخالفت پر ان سے اتفاق کیا (وھم لایتقون)
Top