Tafseer-e-Baghwi - Al-Anfaal : 69
فَكُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلٰلًا طَیِّبًا١ۖ٘ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠   ۧ
فَكُلُوْا : پس کھاؤ مِمَّا : اس سے جو غَنِمْتُمْ : تمہیں غنیمت میں ملا حَلٰلًا : حلال طَيِّبًا : پاک وَّاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ غَفُوْرٌ : بخشنے والا رَّحِيْمٌ : نہایت مہربان
تو جو مال غنیمت تم کو ملا ہے سے کھاؤ (کہ وہ تمہارے لئے) حلال (طیب) ہے اور خدا سے ڈرتے رہو بیشک خدا بخشنے والا مہربان ہے۔
69(فکلوا مما غنمتم حللا طیباً واتقوا اللہ ط ان اللہ غفور رحیم) روایت کیا گیا ہے کہ جب پہلی آیت نازل ہوئی۔ صحابہ کرام ؓ نے فدیہ کے استعمال سے اہتھ کھینچ لئے تو یہ آیت نازل ہوئی۔ حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میرے لئے غنیمت کو حلال کیا گیا، مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں کیا گیا۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا غنیمت ہمارے سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں کیا گیا۔ حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا غنیمت مہارے سے پہلے سکی کے لئے حلال نہیں کی گئی۔ یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے مہارے ضعف اور عجز کو دیکھا تو اس کو ہمارے لئے پاک کردیا۔
Top