Tafseer-e-Baghwi - Al-Ghaashiya : 25
اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ
اِنَّ : بیشک اِلَيْنَآ : ہماری طرف اِيَابَهُمْ : ان کا لوٹنا
بیشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے
25 ۔” ان الینا ایابھم “ ان کا لوٹنا موت کے بعد۔ کہا جاتا ہے ” آب، یوب اوباوایابا “ اور ابوجعفر (رح) نے ” ایابھم “ یاء کی تشدید کے ساتھ پڑھا ہے اور وہ شاذ ہے۔ اس کو زجاج (رح) کے علاوہ کسی نے جائز قرار نہیں دیا کیونکہ انہوں نے کہا۔ کہا جاتا ہے ” ایب ایابا فعل فیعالا “ کے وزن پر۔
Top