Baseerat-e-Quran - Hud : 112
فَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَ لَا تَطْغَوْا١ؕ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ
فَاسْتَقِمْ : سو تم قائم رہو كَمَآ : جیسے اُمِرْتَ : تمہیں حکم دیا گیا وَمَنْ : اور جو تَابَ : توبہ کی مَعَكَ : تمہارے ساتھ وَلَا تَطْغَوْا : اور سرکشی نہ کرو اِنَّهٗ : بیشک وہ بِمَا : اس سے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو بَصِيْرٌ : دیکھنے والا
(اے نبی ﷺ آپ اور آپ کے ساتھ وہ لوگ جنہوں نے تو بہ کرلی ہے یا جس طرح ان کو حکم دیا گیا ہے اس پر وہ سیدھی طرح قائم رہیں سرکشی نہ کریں۔ (بےشک ایسے لوگوں کا اجر اللہ کے ذمے ہے) بیشک جو کچھ تم کرتے ہو وہ اسے خوب اچھی طرح دیکھتا ہے
Top