Baseerat-e-Quran - An-Nahl : 63
تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِیُّهُمُ الْیَوْمَ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
تَاللّٰهِ : اللہ کی قسم لَقَدْ اَرْسَلْنَآ : تحقیق ہم نے بھیجے اِلٰٓى : طرف اُمَمٍ : امتیں مِّنْ قَبْلِكَ : تم سے پہلے فَزَيَّنَ : پھر اچھا کردکھایا لَهُمُ : ان کے لیے الشَّيْطٰنُ : شیطان اَعْمَالَهُمْ : ان کے اعمال فَهُوَ : پس وہ وَلِيُّهُمُ : ان کا رفیق الْيَوْمَ : آج وَلَهُمْ : اور ان کے لیے عَذَابٌ اَلِيْمٌ : عذاب دردناک
اللہ نے اپنی قسم کھا کر فرمایا ہے کہ ہم نے آپ ﷺ سے پہلے امتوں کی طرف رسول بھیجے (تاکہ وہ ان کو ڈرا سکیں) لیکن شیطان نے ان کے اپنے کرتوتوں کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنا دیا تھا۔ آج وہ شیطان ان کا ساتھی بنا ہوا ہے۔ حالانکہ ان سب لوگوں کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
Top