Bayan-ul-Quran - Faatir : 33
جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ لُؤْلُؤًا١ۚ وَ لِبَاسُهُمْ فِیْهَا حَرِیْرٌ
جَنّٰتُ عَدْنٍ : باغات ہمیشگی کے يَّدْخُلُوْنَهَا : وہ ان میں داخل ہوں گے يُحَلَّوْنَ : وہ زیور پہنائے جائیں گے فِيْهَا : ان میں مِنْ : سے ۔ کا اَسَاوِرَ : کنگن (جمع) مِنْ : سے ذَهَبٍ : سونا وَّلُؤْلُؤًا ۚ : اور موتی وَلِبَاسُهُمْ : اور ان کا لباس فِيْهَا : اس میں حَرِيْرٌ : ریشم
(ان کے لیے) باغات ہوں گے رہنے کے جن میں وہ داخل ہوں گے ان میں انہیں پہنائے جائیں گے سونے کے کنگن اور موتی اور ان میں ان کا لباس ریشم ہوگا
آیت 33{ جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَہَا } ”ان کے لیے باغات ہوں گے رہنے کے جن میں وہ داخل ہوں گے“ ”جَنّٰتُ عَدْنٍ“ کا ترجمہ ”ہمیشگی کے باغات“ بھی کیا گیا ہے اور ”رہنے کے باغات“ residential gardens بھی۔ { یُحَلَّوْنَ فِیْہَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَہَبٍ وَّلُؤْلُؤًاج وَلِبَاسُہُمْ فِیْہَا حَرِیْرٌ} ”ان میں انہیں پہنائے جائیں گے سونے کے کنگن اور موتی ‘ اور ان میں ان کا لباس ریشم ہوگا۔“ سورة الحج کی آیت 23 میں بھی بالکل یہی الفاظ آئے ہیں۔
Top