Bayan-ul-Quran - As-Saaffaat : 113
وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠   ۧ
وَبٰرَكْنَا : اور ہم نے برکت نازل کی عَلَيْهِ : اس پر۔ اس کو وَعَلٰٓي : اور پر اِسْحٰقَ ۭ : اسحاق وَمِنْ : اور سے ۔ میں ذُرِّيَّتِهِمَا : ان دونوں کی اولاد مُحْسِنٌ : نیکو کار وَّظَالِمٌ : اور ظلم کرنے والا لِّنَفْسِهٖ : اپنی جان پر مُبِيْنٌ : صریح
ور ہم نے برکت نازل کی اس پر بھی اور اسحاق ؑ پر بھی۔ اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیکوکار بھی تھے اور اپنی جانوں پر صریح ظلم کرنے والے بھی
آیت 113{ وَبٰرَکْنَا عَلَیْہِ وَعَلٰٓی اِسْحٰقَ } ”اور ہم نے برکت نازل کی اس پر بھی اور اسحاق علیہ السلام پر بھی۔“ { وَمِنْ ذُرِّیَّتِہِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ مُبِیْنٌ} ”اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیکوکار بھی تھے اور اپنی جانوں پر صریح ظلم کرنے والے بھی۔“ ”ان دونوں“ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دونوں بیٹے حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق ﷺ مراد ہیں۔ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل ﷺ کا یہ واقعہ قصص النبیین کے انداز میں بیان ہوا ہے۔ قصص النبییّن اور انباء الرسل کی اصطلاحات قرآن کے اس مطالعہ کے دوران قبل ازیں متعدد بار زیر بحث آچکی ہیں۔
Top