Bayan-ul-Quran - An-Nisaa : 121
اُولٰٓئِكَ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١٘ وَ لَا یَجِدُوْنَ عَنْهَا مَحِیْصًا
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ مَاْوٰىھُمْ : جن کا ٹھکانا جَهَنَّمُ : جہنم وَلَا يَجِدُوْنَ : اور وہ نہ پائیں گے عَنْھَا : اس سے مَحِيْصًا : بھاگنے کی جگہ
یہ وہ لوگ ہیں جن کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہاں سے وہ فرار کی کوئی صورت نہیں پائیں گے
آیت 121 اُولٰٓءِکَ مَاْوٰٹہُمْ جَہَنَّمُز وَلاَ یَجِدُوْنَ عَنْہَا مَحِیْصًا ۔ وہاں سے بھاگنے کا انہیں کوئی راستہ نہیں ملے گا۔ دوسری طرف اہل ایمان کی شان کیا ہوگی ‘ اگلی آیت میں اس کی تفصیل ہے۔ دو گروہوں یا دو پہلوؤں کے درمیان فوری تقابل simultaneous contrast کا یہ انداز قرآن میں ہمیں جگہ جگہ نظر آتا ہے۔
Top