Bayan-ul-Quran - Al-Maaida : 4
یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَاۤ اُحِلَّ لَهُمْ١ؕ قُلْ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ۙ وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِیْنَ تُعَلِّمُوْنَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللّٰهُ١٘ فَكُلُوْا مِمَّاۤ اَمْسَكْنَ عَلَیْكُمْ وَ اذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهِ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ
يَسْئَلُوْنَكَ : آپ سے پوچھتے ہیں مَاذَآ : کیا اُحِلَّ : حلال کیا گیا لَهُمْ : ان کے لیے قُلْ : کہ دیں اُحِلَّ : حلال کی گئیں لَكُمُ : تمہارے لیے الطَّيِّبٰتُ : پاک چیزیں وَمَا : اور جو عَلَّمْتُمْ : تم سدھاؤ مِّنَ : سے الْجَوَارِحِ : شکاری جانور مُكَلِّبِيْنَ : شکار پر دوڑائے ہوئے تُعَلِّمُوْنَهُنَّ : تم انہیں سکھاتے ہو مِمَّا : اس سے جو عَلَّمَكُمُ : تمہیں سکھایا اللّٰهُ : اللہ فَكُلُوْا : پس تم کھاؤ مِمَّآ : اس سے جو اَمْسَكْنَ : وہ پکڑ رکھیں عَلَيْكُمْ : تمہارے لیے وَاذْكُرُوا : اور یاد کرو (لو) اسْمَ : نام اللّٰهِ : اللہ عَلَيْهِ : اس پر وَاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ سَرِيْعُ : جلد لینے والا الْحِسَابِ : حساب
(اے نبی ﷺ یہ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا کیا حلال ہے ؟ آپ ﷺ انھیں) بتائیں کہ تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں حلال کردی گئیں ہیں) اور یہ جو تم سدھاتے ہو شکاری جانوروں کو پھر چھوڑتے ہو ان کو شکار کے لیے انہیں تم نے سکھایا ہے اس میں سے جو اللہ نے تمہیں سکھایا ہے تو تم ان کے اس شکار میں سے کھاؤ جو وہ تمہارے لیے روکے رکھیں اور اس پر اللہ کا نام لے لو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو یقیناً اللہ بہت جلد حساب چکانے والا ہے
اِنَّ اللّٰہَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ اسے حساب لینے میں دیر نہیں لگتی۔
Top