Bayan-ul-Quran - An-Naba : 39
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا
ذٰلِكَ : یہ ہے الْيَوْمُ الْحَقُّ ۚ : دن برحق فَمَنْ : پس جو کوئی شَآءَ : چاہے اتَّخَذَ : بنالے اِلٰى رَبِّهٖ : اپنے رب کی طرف مَاٰبًا : ٹھکانہ
یہ دن حق ہے ! تو جو چاہے اپنے رب کی طرف اپنا ٹھکانہ بنا لے۔
آیت 39{ ذٰلِکَ الْیَوْمُ الْحَقُّ } ”یہ دن حق ہے !“ یعنی قیامت کا دن ایک اٹل حقیقت ہے ‘ جیسا کہ سورة الواقعہ میں فرمایا گیا : { اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَۃُ - لَیْسَ لِوَقْعَتِہَا کَاذِبَۃٌ۔ } ”جب وہ ہونے والا واقعہ رونما ہوجائے گا۔ اور جان لو اس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے“۔ سورة الحاقہ میں قیامت کے اٹل ہونے کا ذکر اس طرح آیا ہے : { اَلْحَآقَّۃُ - مَا الْحَآقَّۃُ - وَمَآ اَدْرٰٹکَ مَا الْحَآقَّۃُ۔ } ”وہ حق ہوجانے والی۔ کیا ہے وہ حق ہوجانے والی ؟ اور تم نے کیا سمجھا کہ وہ حق ہونے والی کیا ہے ؟“ { فَمَنْ شَآئَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ مَاٰبًا۔ } ”تو جو چاہے اپنے رب کی طرف اپنا ٹھکانہ بنا لے۔“
Top