Bayan-ul-Quran - Yunus : 76
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوْۤا اِنَّ هٰذَا لَسِحْرٌ مُّبِیْنٌ
فَلَمَّا : تو جب جَآءَھُمُ : آیا ان کے پاس الْحَقُّ : حق مِنْ : سے عِنْدِنَا : ہماری طرف قَالُوْٓا : وہ کہنے لگے اِنَّ : بیشک هٰذَا : یہ لَسِحْرٌ : البتہ جادو مُّبِيْنٌ : کھلا
(اس لیے اطاعت نہ کی) پھر جب (بعد دعوے کے ان کو ہمارے پاس سے (نبوت موسویہ پر) صحیح دلیل پہنچی (ف 6) تو وہ لوگ کہنے لگے کہ یقینا یہ صریح جادوگر ہے۔ (76)
6۔ مراد اس سے معجزہ ہے۔
Top