Bayan-ul-Quran - Yunus : 92
فَالْیَوْمَ نُنَجِّیْكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوْنَ لِمَنْ خَلْفَكَ اٰیَةً١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰیٰتِنَا لَغٰفِلُوْنَ۠   ۧ
فَالْيَوْمَ : سو آج نُنَجِّيْكَ : ہم تجھے بچا دیں گے بِبَدَنِكَ : تیرے بدن سے لِتَكُوْنَ : تاکہ تو رہے لِمَنْ : ان کے لیے جو خَلْفَكَ : تیرے بعد آئیں اٰيَةً : ایک نشانی وَاِنَّ : اور بیشک كَثِيْرًا : اکثر مِّنَ النَّاسِ : لوگوں میں سے عَنْ : سے اٰيٰتِنَا : ہماری نشانیاں لَغٰفِلُوْنَ : غافل ہیں
سو (بجائے نجات مطلوبہ کے) آج ہم تیری لاش کو (پانی میں تہہ نشین ہونے سے) نجات دیں گے تاکہ تو ان کے لیے موجب عبرت ہو جو تیرے بعد (موجود) ہیں (ف 3) اور حقیقت یہ ہے کہ (پھر بھی) بہت سے آدمی ہماری (ایسی) عبرتوں سے غافل ہیں ( اور مخالفت احکام الہیہ سے نہیں ڈرتے) ۔ (92)
3۔ اس کی لاش کے بچالینے کو اور پانی پر تیر آنے کو نجات فرمانا بطور تحکم کے اور اس کے مایوس کردینے کے ہے ایسی نجات ہوگی جو تیرے لیے زیادہ موجب رسوائی ہو۔
Top